تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمر اکمل کے فکسنگ الزامات غلط ثابت، سابق کرکٹر کلیئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر مینجر اسٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ آپ پر الزامات کے حوالےسے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاہے اور فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا گیا ہے، تاہم اگر مستقبل میں اس حوالےسے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا کیاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایاگیا تھا،بیرون ملک مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیاتھا۔

عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کی جانب سے لگائے گئے میچ فکسنگ الزامات پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر منصور اختر کم وبیش ڈھائی سال تفتیش کی۔

انیس ٹیسٹ اور اکتالیس ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے منصور اختر سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر اسٹیو رچرڈسن سے مکمل تعاون کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -