پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی ڈی بی کی پاکستان کیلئے قرض کی سہولت اضافے کے ساتھ بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامک ڈویلمپنٹ بینک نے پاکستان کیلئے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی قرض کی سہولت بڑھا کر بحال کردی، آئی ڈی بی نے قرض کی سہولت میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شفاف انتخابات اور پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ، چین کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کی کریڈٹ فیسیلیٹی اضافہ کرکے بحال کردی۔

وزارت خزانہ ذرائع کےمطابق پاکستان کو قرض کی سہولت تیل کی درآمدات کیلئے حاصل ہوں گی، سہولت کا مجموعی حجم ساڑھے چار ارب ڈالر ہے۔

آئی ڈی بی نے پہلے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب بڑھا کر منظوری دی ہے، یہ قرض کی سہولت آئندہ تین سال تک کے لئے حاصل ہوگی اور رقم میں سے دس کروڑ ڈالر پاکستان کو جاری بھی کر دئیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کےمطابق پاکستان کو سعودیہ عرب سے بھی دو ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے عمران خان کو مبارک باد دینے کے لیے بنی گالہ پہنچے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی حکام اور حکومت کا خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچایا جبکہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے اور آپسی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا


یاد رہے دو روز قبل چین نے بھی دو ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر جاری بھی ہوچکے ہیں ، چین کی طرف سے ملنے والے اس رقم کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کی آمد سے روپے کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں