ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

آئیڈیاز 2016 پچھلے سال کی نسبت زیادہ وسیع اور ہمہ جہت ہے، طاہر جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹرمیڈیا ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ایئر کموڈر طاہر جاوید نے کہا کہ آئیڈیاز 2016 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 مزید ممالک شرکت کریں گے جو 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرمیڈیاڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن طاہرجاوید نے آج میڈیا بریفنگ میں کیا، انہوں نے بتایا کہ آئیڈیا 2016 کی نمائش 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جا ری رہے گی جس کی مکمل اور بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال نمائش میں 34 ممالک نے شرکت کی تھی تا ہم اس بار مزید 9 ممالک کے وفد آئیں گے اس طرح اس بار 43 ممالک کے 90 دفاعی وفد شرکت کریں گے جب کہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلح ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

- Advertisement -

ایئر کموڈر کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز نمائش 2016 میں 34 ممالک کی 418 فرمز اپنی مختلف دفاعی مصنوعات رکھیں گے جس کے لیے ایکسپو سینٹر کے 8 ہال مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی نمائش بھی پیش کی جائے گی۔

ایئر کموڈور طاہر جاوید نے مزید بتایا تھا کہ نمائش میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ایئر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ایئر کرافٹ بھی رکھی جا رہی ہیں جب کہ پُر مشاق کے 18 ایئر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر طاہر جاوید نے کہا کہ نمائش میں پرمشاق،کے18ایئرکرافٹ،فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کو مُنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج نہ صرف دفاعی صلاحیتوں بلکہ آئی ڈی پیز کی بحالی سے لے کر دہشت گردوں کے صفائی اور شہریوں زندگی کو بحال کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جس سے دیگر ممالک بھی استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر بریگیڈیئر وحید ممتاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور یہ کہ صرف ایک ادارہ دفاعی برآمدات کا ذمہ دار نہیں ہے نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2014 میں دو ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جب کہ اس سال 14 ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں