تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا‘

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کراچی میں منعقدہ نمائش آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پویلین میں نمائش کے لیے پیش جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے کوشاں ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر آذر بائیجان ایئرفورس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ بین الاقوامی تجارتی اورفوجی وفود نے بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے ، بیرون ملک سے نمائش میں شرکت کیلئے آنیوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبردآزما ہے اور ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان کافی متاثر ہوا، سیلاب سےلاکھوں افراد متاثرہوئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے دیگر ممالک سےتعلقات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -