تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ لازمی قرار

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹوز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد اب شناختی کارڈ کے بغیر کچھ نہیں ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلیے شناختی کارڈ کی شرط عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری بغیر شناختی کارڈ کے سبسیڈائزڈ اشیا خرید سکتے تھے تاہم اب یوٹیلٹی اسٹور پر شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو اشیائے خور ونوش رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں جو عموما مارکیٹ سے کم قیمت ہوتی ہیں۔

گزشتہ حکومت میں عوام کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنےکیلیے ملک بھر میں 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان بھی سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ملک بھر میں مزید 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز قائم کرنے کا اعلان

اس وقت کے وفاقی وزیر مرادسعید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -