جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں پانچ جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سدا میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد تافیر، سپاہی انوش، سپاہی ہارون ولیم اور سپاہی محمد اعظم خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

- Advertisement -

9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے تھا اور انہیں 19 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا۔ انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع اسکردو سے تھا اور ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔

لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر جبکہ سپاہی منظور شہید کا تعلق گلگت سے تھا۔ لانس نائیک حسین علی خان شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

سپاہی منظور شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلیے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹیاں چھوڑے۔

لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے تھا۔ انہوں نے 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔ محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے۔

سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے تھا اور انہوں نے 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے۔ اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑے۔

سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور انہوں نے 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں۔ سپاہی راشد محمود شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں