اشتہار

میں مارا جاؤں تو رانا ثناء کو شاملِ تفتیش کیا جائے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مارا جاؤں تو رانا ثناء کو شامل تفتیش کیا جائے اور اس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حواس باختہ حکومت نےبہت غیرشائستہ وزیرداخلہ بنایا ہے، 2 بسیں تھانہ وارث شاہ گئیں ہیں کہ میرانام روزنامچے میں ڈالے، ایف آئی اے کا پنجاب کے تھانوں میں کیا کام ہے ؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں، لاہور میں حقیقی آزادی مارچ کا تاریخی استقبال ہوا، میں گرفتار ہوجاؤں یانہیں راولپنڈی میں تاریخی استقبال ہوگا، اگر میں نہ ہوا تو راشد شفیق ہوگا اور کارکنان ہوں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نسلی اوراصلی مقابلے اورامتحان کے وقت ساتھ کھڑا ہوتا ہے, میں مارا جاؤں تو رانا ثنا کو شامل تفتیش کیا جائےاور اس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جتنی مرضی کنٹینرز لگاو وطن کی سلامتی کا سوال ہے، رانا ثنا اللہ چھوٹے آدمی ہے بڑے گھر میں آیا ہے ، ایک بھی لاش گری تو ان میں ایک بھی بھاگ نہیں سکے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدان اپنےدروازے بندنہیں کرتا ہے، لڑائی اچھی بات نہیں ہے ، عمران خان کے ساتھ بیٹھیں اور الیکشن کی تاریخ دیں۔

شیخ رشید نے موجودہ وزیر داخلہ پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا رانا ثناحالات خراب کرنا چاہتا ہے، اب بھی وقت ہے عمران خان سے بامقصد مذاکرات کریں ورنہ کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایران، افغانستان کیخلاف استعمال ہونے جارہے ہیں، یہ اسرائیل کے تعلقات اور بھارت کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں