اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ کیساتھ مکمل رابطے سے کام کرتا ہوں، سمجھ نہیں آتی عاصم باجوہ سے مجھے مسئلہ نہیں دیگر کو تکلیف کیوں ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے کام چل رہا ہے سی پیک پلاننگ ڈویژن کے تحت ہے عاصم باجوہ میرے ماتحت کام کرتے ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ عاصم باجوہ انتہائی قابل افسرہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ہمارے خصوصی زونز میں تیزی آئی ہے، سمجھ نہیں آتی عاصم باجوہ سے مجھے مسئلہ نہیں دیگر کو تکلیف کیوں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے فاٹا میں پاک فوج نے ریاست کی رٹ قائم کی، اینٹی منی لانڈرنگ قانون کےپاس ہونے سے ان کی مشکلات بڑھ گئیں،اپوزیشن نے فیٹف قوانین پر بلیک میلنگ کی کوشش کی۔
اسد عمر نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر پر سب سے زیادہ خوشی کی لہربھارت میں محسوس کی گئی، بھارت کہہ رہا نوازشریف کی سیاست میں واپسی، فوج پر حملہ کردیا، دشمنوں کو بھی نظرآرہا ہےکہ پاکستان اپنے راستے پر چل پڑا ہے دشمن بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نہ روکا تو اسے روکنا مشکل ہوجائے گا۔