پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب بھی جوہری صلاحیت حاصل کرے گا، سعودی ولی عہد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم بنائے گا تو ان کا ملک بھی جوہری صلاحیت حاصل کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی سی بی ایس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت توسیع پسندی چاہتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے اقدامات کو  جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے ان کے مشابہ قرار دیا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایرانی قیادت مشرق وسطیٰ میں اپنا منصوبہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں جیسے ہٹلر اپنے وقت میں اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر پھیلنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور یورپ کے بہت سے ممالک اس بات کا ادراک کرنے میں ناکام ہوگئے تھے کہ ہٹلر کتنے خطرناک ہوسکتے تھے، مشرق وسطیٰ میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہیں چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ امریکا سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا انٹرویو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے دو روز قبل امریکی ٹی وی ’سی بی ایس‘ کے پروگرام میں اتوار کو نشر ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں