23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’اگر پارلیمنٹ غیرآئینی ہے تو مولانا فضل الرحمان کا بیٹا ایوان کا حصہ‌ کیوں‌ ہے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے، اگر پارلیمنٹ ناجائز ہے تو مولانا کا بیٹا ایوان میں کیوں اور فضل الرحمان نے صدارتی الیکشن میں حصہ کیوں لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے اتلہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو تمام ہی ادارے خسارے میں اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی اداروں کوتباہ کیا، عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو دوست ممالک نے بھروسہ کر کے امداد دی، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

- Advertisement -

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ’فضل الرحمان کوآئین خطرے میں نظر آتاہے،اس لیے وہ پارلیمنٹ کو ناجائز کہتے ہیں‘۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ غیر آئینی اور ناجائز ہے تو مولانا صاحب آپ صدارتی انتخابات میں امیدوار کیوں بنے؟ آپ کا بیٹا تاحال اسمبلی کا حصہ کیوں ہے؟۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضرور ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں