ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

سنگین جرائم پر فوری مقدمہ اندراج کیا جائے، مراسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ غلام بنی میمن نے سنگین جرائم پر فوری مقدمہ درج کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا، جس میں قتل، اغوا، بھتہ خوری، ریپ اور غیرت کےنام پرقتل کے کیسز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام بنی میمن نے سنگین جرائم پر فوری مقدمہ درج کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

اے آئی جی کراچی، ڈی آئی جیزکو ،ایس ایس پیز،ایس پیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سنگین جرائم پر فوری مقدمے کا اندراج ہونا چاہیئے، جس میں قتل، اغوا، بھتہ خوری، ریپ، غیرت کے نام پرقتل کے کیسز شامل ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مقدمات میں تاخیرسےملزمان بری ہوجاتے ہیں، سی پی او،ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے ذریعے تاخیر کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں : تاخیری حربے اب نہیں چلیں گے! آئی جی سندھ کی پولیس کو آخری وارننگ جاری

یاد رہے 23 مئی کو آئی جی سندھ کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد ہوا تھا، جس میں آئی جی سندھ نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ سیکشن154سی آر پی سی کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ اس طرح کی تاخیر مقدمات میں ملزمان کی برعیت کی صورت میں نکلتی ہے، مجاز اتھارٹی بغیر کسی ناکامی فوری ایف آئی آر اندراج یقینی بنائیں، خاص طور پرقتل،اغواء ، بھتہ خوری،ریپ اور غیرت کے نام پر قتل کے کیسز شامل ہیں۔

غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ سی پی او سندھ ،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی کے ذریعے تاخیر کا جائزہ لیں گے اور کسی بھی غیر ضروری تاخیر کا سراہا نہیں جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں