کراچی : ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ٹیسٹنگ کا دائرہ دیگر شہروں میں بھی بڑھایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو وبا کو روکا جاسکتا تھا، لیکن صرف تنقید برائے تنقید چل رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 26 فروری سے وزیر اعلیٰ سندھ کام کررہے ہیں، انہوں نے وفاقی وزراٗ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شعور والے لوگوں نے سندھ حکومت کے کام کی تریف کی لیکن وفاقی وزیروں نےکراچی میں آکرڈیرہ ڈال لیا اور لوگوں کو کہا گیا گھبرائیں نہیں یہ تو فلو ہے۔
صوبائی وزیر کا لاک ڈاون متعلق کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کو آہستہ آہستہ کھولا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 80 ٹیسٹ کرنے کی کٹس موجود تھیں، 8 ہزار 350 ٹیسٹ آج کی تاریخ میں ہوئے ہیں۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی آبادی کیسز اموات دیکھ لیں، دیگر صوبوں کو بھی دیکھ لیں لیکن پھر بھی کرونا ٹیسٹنگ کا دائرہ دیگر شہروں میں بھی بڑھایا جارہا ہے۔،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 33 ہزار 144 کیسز ہیں، 629 اموات ہوئی ہیں، 11 ہزار 809 کیسز کے پی کے میں ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 17 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مایہ ناز ڈاکٹرز پر بھی الزامات لگائے گئے، حوصلہ افزائی کے بجائے تنقید کی گئی، مذاق اڑایا گیا سندھ میں باہر سے لوگ آکر علاج کراتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اجلاس کے دوران بتایا کہ علاج کرانےوالوں میں پورے پاکستان کے لوگ شامل ہیں بلکہ سعودی عرب سے ایک بھائی آئے کینیڈا سے ایک خاتون آئیں علاج کرایا، یو اے ای سے لوگ علاج کروانے کےلیے سندھ آئے۔