جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

قوم ساتھ دے تو ورلڈکپ میں سوفیصد کارکردگی دکھائیں گے، رمیز راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چائے پلانے والے سے چیئرمین پی سی بی تک سب ایک نہ ہو تو ٹیم نہیں بنتی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے اس ٹیم کے کوچز کےلیے خرچ کیا گیا، یہاں پیسہ صفر ہے اور گالیاں بے تحاشا ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کرکٹ کو بیچنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے چار بینک اٹھانے کو تیار ہیں لیکن اسکول کرکٹ پچھلے کچھ سالوں سے بیٹھ گئی ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ایک بڑے انویسٹر نے کہا کہ بھارت سے میچ جیتیں تو بلینک چیک تیار ہے اور بھی بہت کچھ تیار پڑا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی کو بھی کہا ہے کہ آپ کو ایک موڑ مڑنا پڑے گا۔

انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان کی اسکلز پر کام ہونے والا ہے لیکن ورلڈ کپ میں ساری قوم ساتھ ہوگی تو یہ اپنا 100 فیصد دیں گے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ پچز ٹھیک نہیں اور کوچنگ بھی ہمارے خراب ہے، پورے سسٹم کو ڈائریکشن دینی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں