تازہ ترین

عفت عمر نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ لینے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ عفت عمر انٹرویو دے رہی ہیں۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ویڈیو کب کی ہے تاہم جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے؟ اس کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ جی ہاں! میں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا کیوں کہ ہمارے ہاں بہت بُرا کام ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عفت عمر کا پی ٹی آئی کی سپورٹر ہونے کا انکشاف

اداکارہ نے کہا کہ جس کام کی میں خود مخالف ہوں اور خود بھی وہی کام کروں تو میرا یہ کہنا بے معنیٰ ہوگا۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ ہم سب اس ملک کی اچھائی چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے فلاں لوگ بہتر ملک چلا سکتے ہیں جب کہ آپ کو لگتا ہے کہ فلاں شخص بہتر ہے لیکن بیچ میں گالیاں کیوں دیتے ہیں، آپ مجھ پر تنقید کریں، مجھ سے بحث کریں، آپ مجھ سے دلیل کے ساتھ بات کریں شاہد میں آپ کو جواب بھی دے دوں۔

انہوں نے کہا کہ گالیاں دینے سے آپ اپنی تربیت ظاہر رہے ہیں، اپنے والدین کو بدنام کر رہے ہیں اور اپنے لیڈر کا نام خراب کر رہے ہیں، آپ لکھیں کہ میں نے آپ کو مایوس کیا ہے لیکن بیٹی، میاں وغیرہ کو گالیاں دینے سے آپ کو کیا مل جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

ویڈیو کو انسٹا گرام پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ عفت عمر کی جانب سے شوبز کو خیرباد کہہ دینے کا باضابطہ بیان سامنے آنا باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -