ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

no talk….. just action ! آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی اور کہا کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے ملنے ڈی چوک پہنچ گئے۔

آئی جی اسلام آباد نے جوانوں کو ہدایت دی کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

- Advertisement -

علی ناصر رضوی  نے عوام کی جان ومال کے تحفظ ، امن وامان کو برقرار رکھنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس قیام امن اورشہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لئے چوکنا ہے۔

دوسری جانب امن وامان کی صورتحال اور انتشارپھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری مکمل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرپولیس کیساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آکر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگزمت کریں، امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری وشہری املاک،شہریوں کی حفاظت کیلئےہرممکن قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی قسم کےاحتجاج کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، اینٹی رائٹ فورس سمیت شہربھرمیں غیرمسلح اضافی نفری موجود ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کا مورال زبردست ہے، اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، ہمارے ہاں مختلف بین الاقوامی وفود آرہے ہیں۔3

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میراخیال تھایہ لوگ واپس چلے جائیں گے، اب مجھے ان کی نیت بالکل واضح نظر آرہی ہے ، ان کا مقصد ہےکسی بڑے ایونٹ کو سبوتاژ کیا جائے لیکن کسی بھی بڑے ایونٹ کو ہم سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں