جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، چیف جسٹس نے ہفتے کو آئی جی سے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس پر 2 درجن سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کے دوران سندھ ہاوس کے گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مظاہرے میں سندھ ہاوس کے باہر دو اراکین بھی موجود تھے ، دونوں اراکین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دفعات قابل ضمانت تھیں، اس لیے شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

یاد رہے جمعے کو چیف جسٹس عطا بندیال نے پیر تک آئی جی اسلام آباد سے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تمام سیاسی جماعتیں اپنے وکلاکےذریعے عدالت کی معاونت کریں۔

سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں تحریک انصاف،مسلم لیگ ن ،جےیوآئی اور پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو مقدمے میں فریق بنا دیا۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے گذشتہ تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور پولیس نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں