ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ایس پی اور ڈی ایس پی کے ساتھ وائرلیس آپریٹر تعینات ‏کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

اس پابندی کے بعد اب صرف ڈی آئی جی اور ایس ایس پی وائرلیس آپریٹر رکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نےپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن فوری نافذ ہوگا اور ‏پرانے تمام وائرلیس آپریٹر بھی تبدیل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے ساتھ نئے آپریٹر ہوں گے جنہوں نے بطور آپریٹر کام نہیں کیا ‏ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ وائرلیس کےغلط استعمال ہونے کے انکشاف پر کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام ‏آباد کو وائرلیس کے استعمال سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں