کراچی : صوبہ سندھ میں پولیس افسران کی تربیت کے لیے جرمن حکومت کے تعاون سے مکمل کیے گئے اسکول آف انویسٹی گیشن کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں اسکول آف انویسٹی گیشن کا افتتاح کیا، تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل جرمنی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کی۔
ڈپٹی قونصل جنرل جرمنی نے اسکول نے اسکول آف انویسٹی گیشن کے قیام اور اس شعبہ تفتیش میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس کے لیے لاجسٹک سپورٹ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے میں محکمہ پولیس کے تحت آپریشنل اور انویسٹی گیشن ذمہ داریوں کا انتہائی غیرمعمولی بنایا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر پولیس ٹریننگ سینٹرز میں بھی ایسے ہی اسکولز قائم کیے جائیں گے جن کا مقصد انویسٹی گیشن پروسیس اور میکنزم کو معیاری نصاب پرمشتمل تعلیم اور تربیت سے موثر بنانا ہے۔
راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ
خیال رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ پولیس نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ راؤ انوارکی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے اسفتسار کیا تھا کہ آپ کوکتنی مہلت دی جائے جس پر اے ڈی خواجہ نے جواب دیا تھا کہ راؤ انوارسے متعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائے گی۔