تازہ ترین

حملہ آوروں نے کراچی چیف پولیس آفس پر شام کے وقت حملہ کیوں کیا؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے شام کو حملہ اس لیے کیا، انہیں معلوم تھا کہ چھٹی کے وقت افرادی قوت کم ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شام 7 بجکر 10 منٹ پر حملہ کیا گیا، شام چھٹی کا وقت تھا ہماری مین پاور نہیں ہوتی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے شام کا وقت سلیکٹ کیا انہیں پتہ تھاچھٹی کاوقت ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کریں گے، پلیئر ، پی سی بی نے دیکھا ہے ہمارے جوان کتنی محنت کر رہے ہیں ،پی سی بی اہلکار ہماری قربانیوں کی تعریف کرتے ہیں۔

یاد رہے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے میں مارے جانے والے تینون دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، خودکش بمبارکی شناخت زالا نورکے نام سےہوئی جس کاتعلق وزیرستان سےتھا جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ کےنام سے ہوئی جو لکی مروت کا
رہائشی تھا۔

گذشتہ روز کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پرصدر تھانے سے متصل پولیس چیف آفس میں دستی بموں اورجدید آتشیں ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے گھس گئے ، جس کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری اور فوج کےکمانڈوزپہنچے۔

سی پی اوآفس کی ایک کے بعد منزل کلیئر کرائی گئی، سکیورٹی ادارے چوتھی منزل پر پہنچے توایک اورخوفناک دھماکا ہوا،مبینہ طور پر دہشت گرد نے خود کواڑالیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،اطراف کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اسنائپرز نے ڈرون فوٹیج کی مدد سے دہشت گردوں کی پوزیشن کا تعین کرکے ہلاک کردیا۔

Comments

- Advertisement -