پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

معافی مانگنے پر ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ خارج ، ضمانت بھی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا اور ضمانت کی درخواست بھی منظور کرلی، ایمان مزاری نے متنازع بیان پر عدالت میں معافی مانگ لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ایف آئی آر کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

ایمان زینب مزاری اپنی وکیل بیرسٹر زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت پیش ہوئیں، زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے آرڈر کے خلاف کسی ایوب نامی درخواست گزار سی ایم اے دائر کی، مقدمے کی اخراج کے لیے دائر درخواست پر دلائل دونگی۔

زینب جنجوعہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم میں ہم ہر تفتیش میں حاضر ہوئے، دو پولیس کی گاڑیاں درخواست گزار کے گھر نوٹس دینے اتوار کی رات آئی تھیں۔

ایمان مزاری کی وکیل نے کہا کہ کیس کے تفتیشی سے ہم نے درخواست کی کہ بتایا جائے الزامات کیا ہے، ہماری درخواست کو خارج کیا گیا اور ویڈیو دیکھائی گئی، ہم نے تحریری جواب جمع کرنے کی درخواست دی، اور اسی روز تحریری جواب جمع کرایا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف دفعات کونسے ہیں ، جس پر زینب جنجوعہ نے کہا کہ زینب مزاری کے 138 اور 505 کے دفعات درج ہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا اور آج بھی مانتے ہیں کہ وہ ویڈیو ہماری تھی، ہم نے پہلے کہا تھا کہ الفاظ کہیں گئے تھے اس کو ریگرٹ کرتے ہیں، ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار اس عدالت کی قابل احترام افسر ہے، نارمل حالات میں بھی ایسے الفاظ نہیں کہنا چاہیے، درخواست گزار معافی مانگتی ہے تو اس کیس میں آگے اور کیا رہ گیا۔

وکیل جیگ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ تفتیش افسر کے سامنے جو جواب جمع کرایا گیا اس میں معافی کا کوئی لفظ نہیں، اگر انہوں نے معافی مانگنی ہے تو میڈیا پر آکر معافی مانگے۔

وکیل تھانہ کوہسار نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے جو کہا کہ انہیں اس پر پچھتاوا ہے، ان کے ماضی میں جو رہا اس پر بیان آنا چاہیے، اور آئندہ کے لئے احتیاط ہونا چاہیے اور درخواست گزار سوشل میڈیا پر جو کہہ رہی ہے اسے ہٹایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر خارج کردی اور ضمانت کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے کہا اس عدالت کے سامنے ایمان مزاری نے معافی مانگی ہے

اہم ترین

مزید خبریں