جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کیا کورٹ پارلیمنٹ سے اس کے اختیار واپس لے لے؟

تفصیلات کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے معاملے پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے دنیا کے تمام قوانین عدالت کی خواہش پر اکھٹے کیے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا بیرون ملک پاکستانیوں نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں استعمال کیا تھا تو چیف جسٹس نے کہا کیا آپ آئین کا احترام کرتے ہیں، پارلیمان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے یہ سارا عمل شروع ہوا تھا، ہم چاہتے ہیں پراسیس جاری رہے، اسے روک دیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں کے قوانین دیکھ لیں وہ بھی غیر ملکی ووٹرز پر مختلف ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کےخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اس کے اختیار واپس لے لے، پارلیمان کابھی احترام ہونا چاہیے،امیدہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں