اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے قونصلر مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے قونصلر مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کلبھوشن کےحقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت چھ اکتوبر کیلئے مقرر کردی ، لارجر بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے معاونین عدالت سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں معاونت کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی معاونین مخدوم علی خان نے عدالتی معاونت کرنے سے انکار کرتے ہوئے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کلبھوشن کے حقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ یہ آئینی عدالت ہے فیئر ٹرائل مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو موقع دیتے ہیں۔

یاد رہے وزارت قانون نےا سلام آبادہائی کورٹ میں کلبھوشن کا قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو سکے۔

اہم ترین

مزید خبریں