جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم گیلانی حفاظتی ضمانت پر رہا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کیسز میں حفاظتی ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج بروز بدھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل ایک رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا، ضمانت منظور ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو 23 مئی تک کی حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے آج پیش ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز نے انہیں فون کرکے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کی تھی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ان کے موقف ک خلاف قائم کرپشن کے تمام مقدمات کی نوعیت سیاسی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 26 مقدمات کررکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں