ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہمی سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔

ارشد شریف کے وکیل نے کہا کہ اتوار کے روز پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی تھی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس سے متعلق پاکستان میں کیا ہورہا ہے۔

بیرسٹرشعیب رزاق نے بتایا کہ پاکستان میں بھی ایف آئی آرہوسکتی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ویسے تو ٹرائل بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نےکہاکہ عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہواتھا تو بیرسٹر شعیب رزاق کا کہنا تھا کہ ہماری ایک درخوست جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلیے بھی زیرالتوا ہے۔ ابھی پاکستان میں کیس سے متعلق کچھ نہیں ہورہا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹادی۔

اہم ترین

مزید خبریں