جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘ آن لائن امتحانات کا معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے آن لائن امتحانات کیلئے نجی یونیورسٹی کے طلباء کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن امتحانات کیلئے نجی یونیورسٹی کے طلباء کی درخواست پر سماعت ہوئی، نجی یونیورسٹی طلبا یونین کی جانب سے وکیل قاضی رشید اور عمار ستی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو کویڈ کی وجہ سے ان لائن امتحانات لینے کا حکم دے اور حتمی فیصلے تک یونیورسٹی کو طلباء کے خلاف کارروائی سے روکے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کا متعلقہ فورم تو ایچ ای سی ہے، وہاں کیوں نہیں دی، یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔

سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے دلائل کے بعد نجی یونیورسٹی کے طلباء کی درخواست نمٹا دی۔

خیال رہے پنجاب کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں آن لائن امتحان کیلیے طلبا کا احتجاج پرتشدد ہوگیا تھااور مشتعل مظاہرین نے یونیورسٹی کے دروازے کو آگ لگادی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں