ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دہشت گردی کا مقدمہ : جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پریس کانفرنس کرنے پر دہشت گردی کے مقدمے میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جاوید لطیف کے خلاف لاہور، پشاور مقدمہ درج ہوگیا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

جاوید لطیف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آر پر عدالت نے کاروائی سے روکا ہوا ہے۔

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاوید لطیف کے وکیل کو ہدایت دی کہ آپ وہاں نہ جائیں جہاں آپ کے لیے مشکلات ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ لاہور کے تھانے کو نوٹس کیسے کرسکتی ہے۔

وکیل جاوید لطیف نے استدعا کی عدالت ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دے، جس پر عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی۔

اہم ترین

مزید خبریں