اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایون فیلڈ ریفرنس : نیب کی روزانہ سماعت کرکے 30 دن میں فیصلےکی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی روزانہ سماعت کرکے30 دن میں فیصلےکی درخواست خارج کرتے ہوئے مریم نواز کی اضافی دستاویز سے متعلق جواب دینے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، حکم نامہ جسٹس عامرفاروق،جسٹس محسن اخترکیانی نےجاری کیا ، حکم نامہ4صفحات پر مشتمل ہے۔

حکم نامہ میں نیب اور مریم نوازکی الگ الگ متفرق درخواستوں کافیصلہ کیا گیا ہے اور مریم نوازکی جانب سےاضافی دستاویزکی متفرق درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازکی درخواست پرنوٹس نیب نےدوران سماعت وصول کئے، نیب نےمریم نواز کی اضافی دستاویزسےمتعلق جواب دینے کی استدعاکی، مریم نواز کی اضافی دستاویز سے متعلق جواب دینے کی استدعا منظور کرلی ہے۔

عدالت نے نیب کی روزانہ سماعت کرکے30 دن میں فیصلےکی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا نیب آرڈیننس کاسیکشن16اےٹرائل30دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے ، پیلوں کےفیصلے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجود نہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس پر مزیدسماعت17نومبرکو کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں