اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ کا زیرِ التوا کیسز کی سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے زیر التوا کیسز کی سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمات کے تعین کے لیے پالیسی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیسز فکسیشن پالیسی جاری کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نئے پالیسی کےتحت کوئی کیس بغیر کسی کارروائی کے التوا کا شکار نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے مقدمات کے تعین کے لیے پالیسی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت 1996 سے 2010 تک کے کیسز کو قدیم ترین کیس کے زمرہ کے طور پر سمجھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرکیس پرسماعت ہوگی، سب سے پرانے زمرے کے کیسز پر سرخ جھنڈا لگایا جائے گا اور بار کے تعاون سے مقدمات2 ماہ کی مدت میں نمٹائےجائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب کہا گیا کہ فریقین اوران کے وکیل کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، 2011 سے 2014سال سے متعلق کیسز کو پرانے زمرے میں سمجھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ 15دن کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کی جائے گی ،مارچ سے ستمبر تک 6 ماہ کا ہوگا جبکہ عدالتی بنچ کی منظوری سے تاریخ سماعت بھی مشروط ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں