اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ریگولیشنز بنا کر پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ریگولیشنز بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس میں سوشل میڈیا خطرناک ہتھیار بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ می 5 اینکر پرسنز کے عدالت سے متعلق متنازع بیان پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

سماعت میں چیئرمین پیمرا کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ صحافیوں کا جمہوریت کی بالادستی میں بڑا کردار ہے، میڈیا پر بھاری ذمہ داری ہے کہ حق کی آواز بلند کرے۔

اظہاررائےکی آزادی کیساتھ میڈیا پرکچھ پابندیاں بھی ہیں، میڈیا کوریگولیٹ کرنا ضروری ہے نہیں تو معاشرے میں انتشار ہوگا،پی بی اے، آر آئی یو جے و دیگر صحافتی تنظیموں نے جواب جمع نہیں کرایا، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئےریگولیشنز وضع کرنا ضروری ہیں۔

نمائندہ پی ٹی اے نے بتایا کہ عدالتی احکامات پرسوشل میڈیارولزبنا کر وفاق کوبھیجےہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا بغیر رولز بنائے آزادی اظہاررائےپرپی ٹی اےکیسےپابندی لگاسکتاہے؟

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ آزاد سوشل میڈیا عدالت کے لئے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا خطرناک ہتھیار بن چکا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ریگولیشنز بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

مزید خبریں