تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کردیا اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اے آر وائی کی جانب سے درخواست گزار شاہ خالد خان اور وکیل کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پیمرا کے مجاز افسر کو اے آر وائی نیوز کا دورہ کر کے ٹائم ڈیلے میکنزم دیکھنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پیمرا کو پیر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

گذشتہ روز پیمرا نے اےآر وائی نیوز کی نشریات 3 روز کیلئے بند کردی تھی، حکومتی ایما پر مؤثر تاخیری نظام نہ ہونےکا الزام لگا کر نشریات روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی کا گوجرانوالہ میں جلسہ دکھانے پر شہبازحکومت اور پیمرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چینل کی نشریات رکوا دی تھیں۔

بعد ازاں صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یوجے نے اےآروائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات بندش کو چیلنج کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -