اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کہا کہ کئی لوگوں پرکریمنل کیسز ہیں صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا۔
پولیس وکیل طاہر کاظمنے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں ،جن کے پاس کھانا پینانہیں ہوتاانھوں نے تو بیرون ملک نہیں جاناہوتا ، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سےکوئی ڈر نہیں ہوتاجن کی ٹریول ہسٹری نہ ہویاکھانےپینےکی کمی ہو۔
عدالت نے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہےیہ تو کوئی بات نہ ہوئی، بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔