جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 30 روز میں مکمل کرنے کا حکم معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 30 روز میں مکمل کرنے کا حکم آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل نے بتایا کہ فیصلے میں کہاگیااسی نوعیت کی درخواستوں کافیصلہ عدالت نےپہلے کیا، الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا اکبر ایس بابر شکایت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دستاویزات اسکروٹنی کمیٹی سےحاصل مواد ہےجو شکایت کا حصہ نہیں بنتا ،مواداکبر ایس بابر کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا،اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے کارروائی زیر التوا ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سنگل رکنی بنچ نے کہا الیکشن بذات خود ایک آئینی ادارہ ہے، ہائی کورٹ کاالیکشن کمیشن پرنگرانی کادائرہ اختیار نہیں ، سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے منافی ہے۔

شاہ خاور نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی اتھارٹی ہے، سنگل رکنی بنچ نے زیر التواشکایت کی کارروائی 30 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ، حکم الیکشن کمیشن کےدائرہ کار میں دخل اندازی کےمترادف ہو سکتا ہے۔

عدالت میں تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ آرٹیکل199کےتحت ہی متاثرہ شخص کی درخواست پراختیاراستعمال کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے زیر التواکارروائی تفتیشی نوعیت کی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ فیصلے میں کہا فنڈنگ ممنوع ذرائع سے ہونے پر پارٹی اور چیئرمین پراثرپڑےگا، درخواست گزار سیاسی جماعت ہونے کے ناطے اپناوقار برقرار رکھنے کا پابند ہے، مذکورہ پیرا میں الفاظ کے انتخاب کی قانون میں کوئی ضمانت نہیں۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بینچ نےایسے معاملات پربحث کی جودرخواستوں کا حصہ نہیں تھے، سنگل رکنی بنچ کامن گھڑت فیصلہ قانون کے لحاظ سے قابل عمل نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈویژن بنچ سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

فارن فنڈنگ کی دو درجہ بندی ہیں، ایک وہ جوپاکستانی نژاد فنڈز دیں، دوسرا وہ جو غیر ملکی فنڈزدیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مناسب نہیں ہم الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کریں، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے کسی حکم سے آپ متاثر ہیں تو بتائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 30 روز میں مکمل کرنےکا حکم معطل کردیا ، سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کیا گیا۔

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں