جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنا منصب سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز آج اسلامی نظریاتی کونسل آفس پہنچے اور دوسری بار اپنے ذمے داری سنبھالی، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو ناموس رسالت جیسے حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل سفارش آنے سے پہلےاراکین حساس موضوع پر رائے نہ دیں، آپ لوگ اب آئینی ادارے کےارکان ہیں، میڈیا پر حساس نوعیت پر رائے سے قبل اراکین کونسل سے رائے کےپابند ہونگے، کونسل کی رائے اور سفارش کے بعد ہی رائے دی جاسکے گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم ،صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کونسل کو فاضل ٹیم دی، اسلامی نظریاتی کونسل میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اراکین اپنے اپنے شعبے میں علمی اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ مفتیان کرام ہمیں رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ نئی ٹیم میں پالیسی سازی پر اثر اندازی کی قابلیت موجود ہے،کونسل رکن بننےسے انکی زندگیوں میں جوہری تبدیلی آگئی ہے، ہم ملکر اسلامی نظریاتی کونسل کےوقار،اہمیت میں اضافہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: قبلہ ایاز دوبارہ 3سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل کونسل کے رکن اور وزیراعظم کے مشیر برائے مذہبی امور طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت پورے عالم اسلام کو کوئی باہر سےنقصان نہیں دے سکتا،نوجوان نسل اس وقت ابہام کا شکار ہے، کونسل کا کام ہے وہ عوام الناس کی رہنمائی کرے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر اداروں میں رابطے کا فقدان رہا ہے، بائیس سال بعد پہلی بار عوام نے ایک ساتھ رمضان کا روزہ رکھا ہے، کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گلی گلی سے آنے والے فتوؤں کو روکا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں