تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس روک تھام، علی ظفر اور ماہرہ خان وزیر اعظم کے اقدامات سے مطمئن

لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج ملک کے سینئر صحافیوں اور میزبانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

بعد ازاں اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے اور میں آپ کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں‘۔

علاوہ ازیں پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘وزیر اعظم نے براہ راست نشریات کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ سوالات کے عمدہ جواب دیے اور چند قابلِ ستائش اقدامات اور پیکجز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’کرونا وائرس کو ہم اپنے اتحاد اور صبر سے ہی شکست دے سکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات وزیراعظم عمران خان کےمختلف وقتوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -