تازہ ترین

عمران خان کی تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سردار مسروف خان عابد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں انہوں نے درج مقدمے کو جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے درج کیا گیا، میں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی پر یقین رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -