اشتہار

قیدی خواتین سے ناروا سلوک کی تحقیقات : کمیٹی کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، کمیٹی ارکان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے2رکنی کمیٹی کے ارکان ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین سے ملاقات پر بریف کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور نے ناروا سلوک کےالزامات مسترد کردیے۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں تمام قیدی خواتین سے خصوصی ملاقاتیں کی، جیل میں تمام قیدی خواتین کو ایس او پیزکے مطابق رکھا گیا ہے۔

خواتین قیدیوں سے قانون کےمطابق برتاؤ کیا جارہا ہے، ایک مخصوص ایجنڈے کےتحت سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

کمیٹی ارکان نے بریفنگ میں بتایا کہ قیدی خواتین نے نارواسلوک کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی، جیل کے مرد اسٹاف کو خواتین قیدیوں کے بیرک جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں