منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی : غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بنائی گئی ٹاسک فورس نااہل نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بڑھتی ہوئی غیرقانونی تعمیرات کے سدباب اور ان کے انہدام کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ارکان نااہل قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ٹاسک فورس بنائی جائے۔

بعد ازاں مذکورہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کو نااہل قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے نے ٹاسک فورس ٹیم سے غفلت کی وجوہات طلب کرلیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام نے ٹاسک فورس ٹیم ممبران سے جواب مانگ لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ 3روز میں بتایا جائے کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا جو ٹاسک دیا گیا تھا اس کو پورا کیوں نہیں کیا گیا؟

ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد ناریجو، شاہد خشک، عمران رضوی، سینئربلڈنگ انسپکٹر مبشر خانزاہ، بلڈنگ انسپکٹر راحیل اور اورنگزیب علی شامل ہیں۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق ممبران کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ٹیم افسران پر مافیا کی پشت پناہی کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں