ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتیوں کو جلد ملک بدر کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ سے مزید 487 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو جلد ہی ملک بدر کردیا جائے گا، اس سے قبل 104 بھارتیوں کو ہتھکڑی لگا کر وطن واپس روانہ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی حکام نے ایسے مزید 487 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی نشاندہی کی ہے جنہیں جلد ہی ملک بدر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے لیکن دیگر افراد کے بارے میں دیگر معلومات ابھی تک امریکی حکام نے فراہم نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5جنوری کو 104 بھارتی تارکین وطن کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ امرتسر پہنچا تھا، ملک بدر کیے گئے مذکورہ افراد غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو امریکی فوجی طیارے میں ہاتھ پیروں میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں ڈال کر بٹھایا گیا جنہیں امرتسر پہنچنے کے بعد کھولا گیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ دنوں راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سال 2009 سے اب تک امریکہ سے کل 15 ہزار 668 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا سے گزشتہ روز غیر قانونی مقیم 100 سے زائد ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں پر 20 دیگر ممالک کے بھی دروازے بھی بند ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے یہ شہری اب امریکا تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے، ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔

امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتیوں پر دیگر 20 ممالک کے دروازے بھی بند!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں