بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

غیر قانونی منی ایکسچینجز اور بینکرز کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :غیر قانونی منی ایکسچینجز اور بینکرز کے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، بینکرز نے غیرقانونی دھندا کرنے والوں سے مل کر لاکرز بنارکھے ہیں، جس میں کروڑوں ڈالرز رکھےجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی منی ایکسچینجز اور بینکرز کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی منی ایکسچینج نے مختلف بینکوں سے ذخیرہ اندوزی سے متعلق گٹھ جوڑ بنا رکھا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اٹہتر بینکرز اور کیشیئرز اس گٹھ جوڑ میں شامل ہیں، بینکرز نے غیرقانونی دھندا کرنے والوں سے مل کر لاکرز بنارکھے ہیں، جس میں کروڑوں ڈالرز رکھےجاتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لاکرزکوسیل کردیا گیا ہے جبکہ نجی شاپنگ مال کے ایک اپارٹمنٹ کو بھی سیل کیا گیا ، اپارٹمنٹ میں لاکھوں ڈالرکی رقم کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے تاہم اپارٹمنٹ میں رہائش پذیرایجنٹ فرار ہو گیا ہے۔

خیال رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی فارن ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن میں 15 کروڑ سے زائد کی ریکوری کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں