ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سرکاری ادارے میں زائد عمر افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت تجارت کے ماتحت ادارے آئی پی او میں مقررہ حد سے زائد عمر افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، دستاویز نے تہلکہ مچا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ آئی پی او پاکستان میں خلاف قوانین بھرتیاں کی گئی ہیں۔

ملکی قوانین اور قواعد کے مطابق کسی بھی اشتہار کے شائع ہونے کے بعد120دن کے اندر بھرتی لازمی کرنا ہوتی ہے جبکہ آئی پی او میں 120دن سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی یہ عمل مکمل نہیں کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق زائد عمر کے افراد کے کال لیٹرز جاری اور انٹرویوز کیے گئے، بھرتی کی مقررہ حد 28سال ہے لیکن اس کے برعکس 36اور40سال کی عمر کے افراد کے انٹرویوز کیے گئے۔

ڈیلی ویجز پر عارضی بھرتی افراد کو 36 اور 37 سال کی عمر کے باوجود اہل قرار دے دیا گیا، گریڈ 4کیلئے بنیادی تعلیمی شرط میٹرک کے باوجود پرائمری پاس امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

دستاویز سے انکشاف ہوا کہ سندھ اور کراچی کے کوٹےکی 8 پوسٹیں اسلام آباد کےکوٹے کو دے دی گئیں، گریڈ 16کی ایک ہی پوسٹ کیلئےاسلام آباد میں عمرکی حد28 ،کراچی کیلئے25سال کردی گئی۔

گریڈ16پر پہلے سےکام کرنے والوں کی ترقی کے بجائے نئی بھرتیاں رائٹ سائزنگ قوانین کی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

آئی پی ایس دوم اور سوم کراچی کی پوسٹوں پر تقرری کیلئے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد25سال ہے جبکہ اسلام آباد کی پوسٹوں کے لیے زیادہ سےزیادہ عمرکی حد28سال ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی پی ایس اول اور دوم کی کراچی پوسٹوں پر تقرری کیلئے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد30 سال ہے، آئی پی ایس کی پوسٹ کےلیے 37،36اور 40سال کی عمر کے افراد کےانٹرویوز کیے گئے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیریل نمبر 11پیٹنٹ آفس کراچی کے اشتہار میں گریڈ 16میں 6آسامیوں کا اعلان کیا گیا، پروموشنز کے ذریعے پُر ہونے والی 6آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں