اشتہار

کراچی : افغانی باشندوں کیخلاف کارروائی، مزید گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن چوتھے روز بھی جاری ہے، مختلف علاقوں سے مزید 46 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر شہر بھر سے293افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر سے غیرقانونی مقیم23افغان باشندے گرفتار کیے گئے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 15غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ میمن گوٹھ پولیس نے 2 غیرقانونی مقیم افغان باشندے اور بن قاسم ٹاؤن پولیس نے6 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ کارروائیاں9ستمبر سے12 ستمبر کے دوران شہر بھر میں کی گئیں، اس دوران تھانہ قائد آباد، شاہ لطیف، ملیر سٹی اور سکھن پولیس نے37افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ تھانہ نبی بخش، رسالہ اور عید گاہ کے علاقے سے9افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، تھانہ اورنگی، مومن آباد، اقبال مارکیٹ ودیگرعلاقوں سے34افغان شہری گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، سہراب گوٹھ و دیگر علاقوں سے91افغان شہری جبکہ ضلع کورنگی سے68اور ضلع کیماڑی سے49افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف24گھنٹے میں254مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات آٹھوں اضلاع کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے،31مقدمات ملیر،9 سٹی ،34 ویسٹ تھانے میں درج ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 91،کورنگی میں54، کیماڑی میں 32مقدمات درج کیےگئے،
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں3جبکہ ڈیفنس میں2 مقدمات درج ہوئے، اب تک درجنوں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اس دوران شہر بھر سے 123 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں