تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گھر کے آنگن میں‌ موجود فٹ‌ پاتھ کا پتھر ہٹایا تو کیا ملا؟ ناقابل یقین دریافت

آپ نئے گھر میں منتقل ہوں اور وہاں سے کوئی قدیم پرُاسرار شے برآمد ہو تو آپ کا کیا حال ہوگا؟ یقیناً خوفزدہ ہوجائیں گے اور دیگر احباب کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

اسی طرح کا واقعہ امریکی ریاست ایلی نوائس میں اُس وقت پیش آیا جب خاتون گھر میں موجود فٹ پاتھ کی مرمت کے کام میں مصروف تھیں تو پتھر ہٹانے پر  انہیں اندر بڑا سا گڑھا نظر آیا۔

امریکی شہری گرے اور اُن کی اہلیہ بیتھ میچ ہینس نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود فٹ پاتھ کی مرمت کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کو شک ہوا کہ فٹ پاتھ کے نیچے کوئی چیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس گھر میں گزشتہ برس دسمبر میں منتقل ہوئے، حال ہی میں دونوں نے گیراج اور آنگن میں موجود فٹ پاتھ کے ٹوٹے پتھر وں کی مرمت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: گھر آئی شے سے کیا برآمد ہوا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ

گرے نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اہلیہ نے موبائل پر کال کر کے بتایا کہ ’گھر میں ایسی چیز دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں تم سوچ بھی نہیں سکتے‘۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچا تو فٹ پاتھ کے نیچے گڑھا تھا، جسے کو دیکھ کر ہم خوفزدہ بھی ہوئے مگر پھر  اس میں  اتر کر دیکھنے کا فیصلہ کیا تو اندر  60 فٹ گہری اور 9 فٹ لمبی سرنگ دریافت ہوئی۔

اس جوڑے نے قریبی پولیس اسٹیشن کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد محکمۂ آثار قدیمہ کے ماہرین اور تاریخ دان وہاں پہنچے۔ جنہوں نے سرنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس کو 19ویں صدی میں قائم کیا گیا تھا۔

مقامی مؤرخ نے بتایا کہ ’ایک اندازے کے مطابق یہ سرنگ 1840 میں تیار کی گئی تھی، جس کے تقریباً 50 سال بعد یہاں گھر تعمیر ہوا، یہاں رہنے والے شاید زمین دوز راستوں سے اور تعمیرات سے کبھی واقف نہیں رہے‘۔

Comments

- Advertisement -