جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘میں بس واپس آنے والا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر اپنے والد نوازشریف کے لندن سے جلد وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔

مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کی تصویر کےساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بس واپس آنےوالا ہوں آپ مجھے زیادہ دیر روک نہیں سکتے’۔

آج صبح اسلام آبادہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب صحافیوں کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ میاں صاحب کب واپس آئیں گے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ یہ سوال کرکےتھکتے نہیں ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن فیصلہ پارٹی کرےگی، مجھے امید ہے کہ ماضی کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے جان چھڑاناپہلی ترجیح ہے، ان کا انجام بہت قریب ہے، حالات سے لگتاہےبات ہفتوں اور دنوں کی رہ گئی، طریقہ کاربھی جلدسامنےآجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں