واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’میں اب کسی کےلیے بھی کرونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ نہیں رہا‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائرس کے آغاز سے ہی چین پر بےجا تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بھی ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے اب جنونی اور خوفناک چینی وائرس کو شکست دے دی ہے‘۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا اور اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے نہ آنے پر بات کرنے سے گریزاں کیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز کرونا وائرس نے امریکی صدر اور خاتون میلانیا ٹرمپ کو بھی شکار کرلیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔
کرونا وائرس کے شکار امریکی صدر کو ڈاکٹر نے حیران کن ’رعایت‘ دے دی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ وہ کرونا وائرس سے ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں، ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے۔