اشتہار

’پرفارمنس پر کافی دکھ ہو رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر گل نے ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس پر کافی دکھ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرگل نے کہا کہ ماضی میں ایسے میچز بھی دیکھے کہ جیت کر بھی کوالیفائی نہیں کیا میچ فنشنگ میں ہم ناکام ہو رہے ہیں۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا گزشتہ 2 میچوں میں پلان کے مطابق بالرز کام نہیں کر پا رہے ہیں بالرز کو اےبی سی پلان سب دیئے جو کارگر ثابت نہ ہوسکے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلےمیں اگر میچز جیتیں تو کمبی نیشن بن سکتا تھا غیرملکی کھلاڑی بھی پرفامنس نہیں دے رہے، ابھی ہمارے پاس مزید 5 میچز ہیں جس میں کم بیک کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں