تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، پیشی کے موقع پر ایمان مزاری اپنی والدہ شیریں مزاری کے گلے لگ گئیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

ایمان مزاری کے وکیل نے کہا کہ ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات درج کئے گئے ، ایمان مزاری کا ایک دن کا ریمانڈ مل چکاہے، پولیس کو تاحال کچھ موصول نہیں ہوا، دو دن سے کچھ نہیں ملا اور پولیس نے ایمان مزاری سے کوئی تفتیش نہیں کی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا اسلام آباد میں جلسہ ہوا، ریاست مخالف نعرے بازی اور تقاریرہوئیں، ایمان مزاری کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے، ایمان مزاری اور علی وزیر کے ذریعے شریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے۔

جس پر ایمان مزاری کے وکیل نے کہا ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایا گیا؟ فوٹوگریمیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کرایا گیا؟ تقریرسوشل میڈیاپرموجود ہے، لیپ ٹاپ موبائل بھی پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کو کسٹڈی میں رکھ کرکیا ملےگا؟

وکیل کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، ایمان مزاری کونائٹ سوٹ میں گرفتارکیا اوت نائٹ سوٹ میں ہی عدالت لایا گیا، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کےگھربھی مائیں بہنیں ہیں۔

ایمان مزاری کی قانونی ٹیم نےملزمہ سے ملاقات کی اجازت مانگتے ہوئے کہا ایمان مزاری کل بےہوش ہوئیں، تھانے میں ملاقات نہیں کرپائے، ایمان مزاری اداروں کا احتساب چاہتی ہیں، جس پر انہیں دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

گذشتہ روز شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کیا گیا تھا ، بعد ازاں زڈیوٹی جج نےایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈکی استدعامستردکرتے ہوئےویمن پولیس اسٹیشن میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری پر جلسے کے این او سی کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، ریلی کو مخصوص علاقے تک محدود رکھنے کے بجائے سڑک کو بلاک کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -