اشتہار

قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں شاداب خان کی جگہ نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان، شاہین آفریدی، محدود اوورز کے فارمیٹ میں بابر کے نائب کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مذکورہ بالا تینوں میں فیورٹ ہیں۔

بابر اعظم افغانستان سیریز میں آرام کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں ایک بار پھر کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا جس میں بابر سے مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس 4 اپریل کو متوقع ہے اور اسی دن اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام افغانستان سیریز میں اسٹینڈ ان کپتان شاداب کے فیصلے سے خوش نہیں تھے اور انہیں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسامہ میر کو اسکواڈ میں لیگ اسپنر کے طور پر شاداب کی جگہ کیویز کے خلاف موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی برقرار رکھنے کی امید ہے۔ محدود اوورز کی ٹیم کے لیے نائب کپتان کی تقرری کا حتمی فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے۔ پی سی بی کے سربراہ سے منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں