اشتہار

عماد وسیم کا نئے کپتان بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے نئے کپتان بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے اعتماد کرنے پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال اور کراچی کنگز فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ چار سال تک کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے نئے کپتان بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کراچی کنگز کی بڑی کامیابیوں کے لیے پرامید ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کیا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، کراچی کنگز اور سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کپتانی کا موقع دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، ذمہ دار میں انجوائے کرتا ہوں، عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کو لیڈ کیا کوشش کروں گا اسی کو جاری رکھوں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے ٹائٹل جیتا ہوا ہے کوشش کریں گے آئندہ سیزن میں بھی اچھا کھیلیں، کراچی کنگز کے مداح جیسے حوصلہ افزائی کرتے ہیں بہت اعتماد ملتا ہے، کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں