جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

‘کراچی کنگز کےتمام کھلاڑی کل کامیابی کیلئے تیار ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے تمام کھلاڑی کل کامیابی کیلئےتیارہیں۔

ٹرافی سے ایک قدم دور فیصلہ کن معرے کے لیے عماد وسیم نے کہا کہ فائنل تک پہنچنےکوڈین جونزکےنام کرتےہیں اور فائنل بھی ڈین جونزاوراپنےشائقین کیلئےکھیلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فائنل کھیلنےکا دباؤ ہوتا ہےلیکن ہم محنت کریں گے، دونوں ٹیموں پردباؤ ہوتا ہے، دباؤمیں کھیلنےوالاکھلاڑی ہوتاہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 5 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے کہا کہ کل بڑادن ہےاوربڑامقابلہ ہوگا، پی ایس ایل فائیوکافائنل جیتنےکیلئےبہت محنت کریں گے،کراچی کنگزکےتمام کھلاڑی کل کامیابی کیلئےتیارہیں۔

ایل پی ایس ایل 2020 کا فائنل17 نومبر بروز منگل کی رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں