اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امام الحق کے ہاتھوں بابر اعظم کلین بولڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے بابر اعظم کو پریکٹس کے دوران کلین بولڈ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہوٹل کے کمرے میں پریکٹس کی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کو پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نےدوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیے  ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بنا کر میچ کھیلا۔

بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بولنگ کے لیے سامنے امام الحق آئے۔

3

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اور اوپنر امام الحق نے بابر اعظم کو ایسی گیند کرائی، جسے وہ سمجھ نہ سکے اور بال بریک ہوکر سیدھی اسٹمپس پر جاکر لگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں